لاہور: پاکستان کی پچز بنیں گی اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرز پر جس کی وجہ سے ملکی کھلاڑیوں کو اندرون ملک ہی بیرون ملک کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو جائے گا۔
کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا، باندھ کر نہیں رکھا، رمیز راجہ
ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کی بنیاد پچز سے بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچزز کو بہترین بنانے کی ضرورت ہے۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل سیون کے لیے ڈرافٹنگ کے عمل کے دوران 6 فرنچائز ٹیمیں ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کاانتخاب کررہی ہیں ۔
واضح رہے کہ فرنچائز اپنے رٹین اور ریلیز کھلاڑیوں کا اعلان کرچکی ہیں۔ 400 ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں میں سے انتخاب کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل 7: فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کر لی
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پچزز کو بہترین بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے سبجیکٹ پر بہت محنت کی ضرورت تھی اور بطور کرکٹر سمجھنے کی ضرورت تھی کہ کرکٹ کہاں سے اوپر جائے گی؟
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں 30 کے قریب ہائی بریڈ پچزز اسکولوں و کالجوں میں لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف حبیب گروپ نے دو ڈراپ ان پچزز اسپانسر کی ہیں۔
امن و امان کا مسئلہ حل ہو گیا، حکومت اور انتظامیہ کراچی کو اون کر رہی ہیں: مرتضیٰ وہاب
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بتایا کہ 37کروڑ کی مالیت کی دو ڈراپ ان پچیز اسپانسرز کی گئی ہیں جن میں سے ایک پچ لاہور اور دوسری کراچی میں لگائی جائے گی۔
