ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا کا رخ کر لیا، دل کھول کر بھارتیوں پر طنز و مزاح سے بھرپور فقرے کسے۔
میچ بری طرح ہارتا دیکھ بھارتی شائقین جن میں اکشے کمار بھی شامل تھے منہ چھپا کر بھاگنے لگے تو پاکستانیوں نے انہیں گانا گا کر نہ جانے کی خواہش کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔
لیکن بالی ووڈ کے کھلاڑی ہار نہ برداشت کر سکے اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔
Must watch??
Abhi na jao chod kr??
?????#PakistanZindabad pic.twitter.com/eFABxXpX0i— Aden Aftab Vlogs (@VlogsAden) October 24, 2021
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کیسے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی عوام کو دلاسہ دے رہے ہیں کہ وہ رونا بند کریں۔
Guess what ??@Qamarcheema @MashwaniAzhar @arsched @2Kazmi @ajmaljami #PakistanZindabad #PAKvINDIA pic.twitter.com/B420BvYSm7
— Nasir Mehmood Kiyani (@NM_Kiyani) October 24, 2021
ایک اور صارف نے اسٹیڈیم کی وہ ویڈیو شئیر کی جس میں پاکستانی شائقین سوال کر رہے تھے کہ آخر کتنے آدمی تھے؟
Kitne admi thy???#ThokaThoka #MaukaMauka pic.twitter.com/oiNmGWXJjc
— چاند بی بی (@DeGreenTribe) October 24, 2021
پاکستانی ٹیم کو کرکٹ سکھانے کے خواب سجانے والے روہت شرما کی خود کرکٹ بھولنے کی ویڈیو بھی بار بار شیئر کی جاتی رہی.
پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے حوالے سے ایک پاکستانی فین نے لکھا کہ اطلاعات ہیں ارنب گوسوامی نے کابل ہوٹل کی پانچویں منزل پر میچ دیکھا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز کیوں منسوخ کی اس کی وجہ بھی اس میچ کے بعد سمجھ آئی، ایک تصویر میں کیوی کپتان ویرات کوہلی کو سمجھاتے نظر آئے کہ “اب سمجھ آئی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے کیوں بھاگی؟

ایک اور شائق نے بھارت میں ٹوٹے ٹی وی کی تصویر شئیر کرتے لکھا پاکستان کی شاندار فتح کے بعد بھارت میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے.

بھارتی صارف بھی اپنی ٹیم کی دھلائی کرتے نظر آئے لکھا ایسے حالات میں پتا نہیں کیوں ہمیشہ کوہلی ہی آگے آجاتے ہیں۔ بھارتی کرکٹر کی تصویر کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ہمارا سامان دے دو ہمارے ہاں فوتگی ہوگئی ہے

