جرمنی کا انٹرنیشنل موٹر شو 7 سے 12ستمبر تک جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں جاری رہے گا۔ اس میلے میں جرمنی اور بہت سے دوسرے ممالک کے کار سازی کی صنعت کے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
جرمنی میں کوئی ایسا چانسلر نہیں ہے، جس نے اپنے ملک میں منعقد ہونے والے کاروں کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ نہ کیا ہو۔ جرمن چانسلر انجیلا میر دستبردار ہونے سے قبل آخری مرتبہ اس نمائش کو دیکھنے گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کاروں سے ہزاروں کارکنوں کے روزگار کو خطرے
جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بین الاقوامی کار شو کا باضابطہ افتتاح 7 ستمبر کو کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے جرمن کار انڈسٹری کے اہم ارکان سے ملاقات بھی کی، ملاقات کے ایجنڈے میں ماحول دوست کار سازی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بغیر ٹرانسپورٹیشن کے معاملات کو فوقیت حاصل رہی۔
ایونٹ تک پہنچنے کے لیے مختلف مقامات سے شٹل بسوں کے علاوہ سائیکلوں اور ای سکوٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

رواں برس کے موٹر شو کے موقع پر جرمن کار انڈسٹری کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ایک بڑی تبدیلی کا سامنا ہے۔ اب جرمن کار انڈسٹری پٹرول اور ڈیزل کاروں کی جگہ الیکٹرک کاروں کی تیاری پر کافی زیادہ توجہ دینے لگی ہے۔
انجیلا میرکل اپنے 16 سالہ دور حکومت میں جرمن موٹر شو میں باقاعدہ شرکت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ملکی کار انڈسٹری کو مزید فعال بنانے اور تقویت دینے کے لیے کئی اہم اقدامات متعارف کرائے۔
میرکل اس مہینے کی 26 تاریخ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاست کو خیر آباد کہہ دیں گی۔
