واشنگٹن: امریکہ میں بھی جعلی ویکسینیشن سرٹیفکٹس کا کاروبارعروج پر پہنچ گیا ہے۔ اس وقت دنیا کی واحد سپرپاور کے دعویدار امریکہ میں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکٹ 25 سے 200 ڈالرز میں دستیاب ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً چار سے 32 ہزار روپے کے مساوی ہے۔
ویکسین کے نام پر کھلواڑ: ہزاروں افراد کو جعلی ویکسین اور نمک ملا پانی لگا دیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جو کچھ رقم کے عوض جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ جاری کر رہا تھا۔
کراچی کے ایک پولیس اسٹیشن میں نہ صرف اس حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چونکہ حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور یونیورسٹیز، کالجوں و اسکولوں سمیت دفاتر میں حاضری کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی لازمی شرط عائد کی جارہی ہے تو لوگوں نے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکٹس کے اجرا کا کاروبار شروع کردیا ہے۔
امریکہ: کووڈ19 کا علاج صنعتی بلیچ سے کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکیوں کی اکثریت جعل سازی کے اس کاروبار سے سخت پریشان ہے لیکن اس کے باوجود یہ جعلی کاروبار ملک میں نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنیادی طور پر کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکٹس کا کاروبار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ترقی پا رہا ہے۔
اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے والے نیٹ ورک کے دو ایجنٹ گرفتار
طبی ماہرین کے مطابق اگر اس مکروہ کاروبار کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو کورونا کی بھارتی قسم سمیت دیگر خطرناک اقسام کو یقینی روکنا ازحد مشکل ہو جائے گا اور متاثرین کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔
