چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے خالد منصور کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے خالد منصور کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر چینی سفیر نے سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی پیک میں عاصم سلیم باجوہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
Thank you Excellency,was an honour working with you for high quality development of #CPEC to our mutual benefit.I always believe CPEC is our life line and will become a reality, given our commitment.We made immense progress together and I will always cherish our friendship https://t.co/Vfa7ei67da
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 4, 2021
دوسری جانب عاصم سلیم باجوہ نے خراج تحسین پیش کرنے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر سی پیک کی ترقی کے لیے کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سی پیک ہماری لائف لائن ہے جو ہماری محنت، عزم و ارادے سے جلد حقیقت بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر کافی زیادہ ترقی کی اور میں ہمیشہ اس دوستی کی قدر کروں گا۔
