چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران چین میں کورونا کے 300 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ
بی بی سی کے مطابق چین میں اب تک کتنے افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اس سے متعلق کوئی حکومتی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم چین میں کمپنیاں 16 ارب ویکسینیشن بنا چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین کے 15 صوبوں میں اب تک کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی تصدیق ہو چکی ہے۔
چینی حکام ملک میں کورونا کی تازہ لہر کو سیاحت سے متعلق حالیہ پالیسیوں میں نرمی کو قرار دے رہے ہیں۔
