اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن کی اپنی کرسیاں ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں انہیں استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنی ناکامی تسلیم کریں، مستعفی ہوجائیں: فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی حکومت لوٹوں کی بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہو وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
ن لیگ کی مرکزی ترجمان نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وہ دیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ جنہوں نے معیشت تباہ کی، عوام کو بے روزگار کیا اور ملک کو مقروض کیا وہ استعفیٰ دیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفی ٰمانگ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ جن کے جلسوں میں کشمیری نہ آئے ان کے ڈبے ووٹ سے بھرکر ان کو ہی جتوایا گیا۔
عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار ووٹ چوری کے بغیر الیکشن جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے سے پاکستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں الیکشن چوری کی حقیقت نہیں بدلے گی۔
