اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بتا رہے ہیں کہ افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں لیکن دنیا آنکھیں چرا رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آج امریکہ افغانستان سے حالات ٹھیک کیے بغیر جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا ہے۔
سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے افواج کے انخلا کو غلطی قرار دیدیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے قربانیاں دی ہیں لیکن مغرب میں کسی نے ایک کتاب بھی پاکستان کی قربانیوں پر نہیں لکھی جب کہ پاکستان پر تنقیدی مواد بہت ملے گا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اسامہ نے پاکستان سے پوچھ کر نائن الیون نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل وار فیئر کے ذریعے پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وار فیئر کا مطلب بڑی طاقتوں کی اجارہ داری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ مارے گئے تو دنیا کو ادراک ہوا کہ جنگوں سے مسائل و معاملات حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آمریت میں اداروں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے لا فیئر کا استعمال کیا۔
افغانستان میں بڑے انسانی بحران کا خدشہ
ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ دنیا تیزی سے بڑھ گئی مگر ہم نہیں بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ترقی صلاحیت سے ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بھارت کی انفو لیب پکڑی گئی، 900 ویب سائٹس چلائی جا رہی تھیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت ان ویب سائٹس کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وار فیئر کے لیے ہمیں اپنی صلاحیتو ں کو آگے بڑھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف پابندیوں میں ہمارا اپنا کردار ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سیاستدان ایک بیان دیتا ہے لیکن اگلے دن مکر جاتا ہے۔
طالبان نے افغانستان کی طرف باب دوستی پرسفید پرچم لہرا دیا
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں فلم اور ڈرامے کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
