وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کوروناکی شرح14اعشاریہ ایک فیصدتک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں علامات سامنے آئی ہیں۔ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں،۔ ڈیلٹا ویرینٹ کےبھار ت میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں۔ عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
راولپنڈی میں کورونا وائرس کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم نہایت تیزی سے نہ صرف پھیلتی ہے بلکہ کمزور افراد کیلئے زیادہ خطرناک بھی ہے۔
ڈیلٹا قسم کا کورونا مزید جان لیوا ہوسکتا ہے کیونکہ لوگوں کے درمیان اس کی منتقلی بہت زیادہ مؤثر طریقے سے ہوتی ہے۔
کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا دسمبر 2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ڈیلٹا نے بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ ڈیلٹا صرف 6 ماہ کے عرصے میں 80 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔
