یکم جولائی سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
یاد رہے کہ حکومت نے 15 جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
وفاقی وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 110 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے کا اضافہ ہوا۔
بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟
وفاقی وزارت خزانہ کے فیصلے سے مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ۔
