لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈھاکہ: رہائشی عمارت میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 70 زخمی
ہم نیوز نے پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ بچے مائنز کے ٹکڑوں کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گئے تھے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہیں۔
ہم نیوز نے بتایا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کے افراد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔
جنوبی وزیرستان: فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، لانس نائیک شہید
ہم نیوز نے اس سلسلے میں مزید بتایا ہے کہ دھماکے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند بھی کردیا ہے۔
علاقہ انتظامیہ اور پولیس کے مظاہرین سے اس ضمن میں مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے ذریعے کوشش کی جارہی ہے کہ احتجاج ختم کرکے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے۔
پاک افغان شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
جوہرٹاؤن دھماکہ:گاڑی کھڑی کرنے والاملزم راولپنڈی سےگرفتار
چند روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
