امریکی ریاست میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاروں سے باسکٹ سمیت ٹکرا گیا جس کی باعث غبارے میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوا کے پریشر نے غبارے کو بجلی کی تاروں کی جانب دھکیلا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ غبارے میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے، ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی
واقعے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جو کئی گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔
