جاپان کی حکومت نے ملازمین کی زندگیوں کو متوازن بنانے کے لیے ہفتے میں پانچ روز کے بجائے چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت نے ملک میں موجود کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹیاں دیا کریں اور ان سے صرف چار دن کام لیں۔
جہاں کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا میں کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہی جاپان نے کام کرنے کے روائتی اور پرانے انداز اپنا رکھے ہیں۔
جاپان میں موٹے افراد کرائے پر دستیاب
رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت کے حکام اس امید میں ہیں کہ وہ اداروں کی انتظامیہ کو اس بات پر قائل کر لیں گے کہ وہ اپنے ملازمین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے انہیں گھروں سے کام کرنے اور کام کے اوقات کار میں تبدیلی لائیں گے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے کمپنیاں اپنے ملازمین کو زیادہ عرصے تک کمپنی کے لیے کام کرنے پر قائل کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ ہفتے میں چار دن ملازمت کرنے سے ملازمین کے پاس اپنے گھر کو وقت دینے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کا طویل وقت موجود ہو گا۔
