کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 544 ہو گئی ہے۔
کورونا:شرح11فیصدہوگئی،15 فیصد ہوئی تو نظام صحت بیٹھ جائیگا، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز سے متاثرہ مزید 6 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 599 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 507 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار706 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 9.64 فیصد ہو گئی ہے جب کہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 16.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رواں ماہ سندھ میں کورونا کے 12 ہزار865 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اپریل میں 95 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا، یاسمین راشد
ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت ماہ رواں میں کراچی میں کورونا کے 6 ہزار 998 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
