پاک بھارت آبی تنازعات پرانڈس واٹر کمشنرز کےدرمیان دو سال بعد آج مذاکرات ہوں گے۔
گزشتہ روز انڈس واٹرکمیشن کا پاکستانی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں مذاکرات ہوں گے۔
اس حوالے سے انڈس کمشنر مہرعلی شاہ نے کہا کہ یہ مذکرات سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے مطابق ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے رتلےڈیم، پکل ڈل، کشن گنگا اور چیلی کوم پر تحفظات ہیں جو ہم بھارت کے سامنے رکھیں گے۔
پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اصولی موقف کے ساتھ دہلی جا رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے۔
مہرعلی شاہ نے کہا کہ ہم بھارت کو پابند کریں گے کہ سیلابوں اور مون سون سے متعلق پیشگی ڈیٹا شیئر کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے اگلی ملاقات کی تاریخ بھی طے کر کے آئیں گے، پانی کے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل بات چیت ضروری ہے۔
