اسلام آباد: پاکستان میں کل سے 70 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ اس بات کا اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت
ہم نیوز کے مطابق نے 70 برس یا اس سے زائد عمر کے ان شہریوں کو جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرالی ہے کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی نے 70 سال یا اسے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 سال یا اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کل سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر بنا نمبر کے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ویکسین لگوانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جب کہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کرائی جاسکتی ہے۔
عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر
ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ یہ طریقہ کار آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔
پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد 22 فروری کو ڈاکٹروں، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن شروع کی گئی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ابتدا میں کہا تھا کہ سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔
60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا ڈیٹا دیکھتے ہوئے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے بھی اس کی اجازت دے دی جائے گی۔
