اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کل 16 فروری کو سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ ملک بھر میں 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے بڑے بڑے پہلوان اکھاڑے میں اتر آئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، عبدالحفیظ شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری، سرفراز بگٹی، فیصل سبزواری نے بھی اپنے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: زیر حراست ارکانِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں امیدواروں کے لیے اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کر رکھی ہے اور بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی کاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار انتخابی اخراجات سے متعلق شیڈول بینک کی کسی برانچ میں اکاوَنٹ کا اجرا کروالیں اور امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کریں۔
