جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
پروفیسر حفیظ کا رضوان پر تبصرہ سرفراز کو مرچیں لگ گئیں؟
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 51، فہیم اشرف 30 اور افتخار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پروٹوریس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔
