دی ٹونٹی ٹونٹی فوٹو گرافر آف دی ائیر کی مختلف کیٹیگریز میں فوٹو گرافرز نے دلفریب قدرتی نظاروں، خوبصورت جانوروں، کورونا لاک ڈاون اور جنگ سے متاثرہ بچوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بنایا۔
گزشتہ سال کی سب سے بہترین تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
فطرت کے اس حسین نظارے کی تصویر میانمار میں لی گئی۔

اس خوبصورت جانور کا نام ووم بیٹ ہے جو زیادہ تر آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے. ایک امریکی فوٹو گرافر نے تسمانیہ میں یہ تصویر لی.

فضاء میں محو پرواز ان پرندوں کی تصویر چین کی پویانگ جھیل کی ہے جہاں ہر سال پرندوں کی سو سے زائد اقسام ہجرت کر کے آتی ہیں۔

یہ منگولیا کی خوبصورت پالس بلی ہے جسے ایک آسٹریلوی فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیا۔

یونان کے ایک فوٹوگرافر نے خوبصورت مچھلیوں کی یہ تصویر فجی کے سمندر میں لی۔

مچھلی کی تلاش میں سرگرداں اس ریچھ کی تصویر ہانگ کانگ کے ایک فوٹو گرافر نے روس میں لی۔

یہ خوبصورت منظر ویتنام میں موجود خلیج لین ہا کا ہے جس کے اردگرد چار سو کے قریب جزیرے موجود ہیں۔

جانوروں سے پیار کرنے والے اس پرتگالی کسان کی عمر اسی سال سے زائد ہے اور یہ زیادہ تر وقت اپنے جانوروں کے ساتھ گزارتا ہے۔

یہ روس کی برف پوش وادی کی تصویر ہے جس میں فوٹو گرافر نے جانوروں کی مدد سے چلنے والی گاڑی کی افادیت کو موضوع گفتگو بنایا ہے۔

یہ تصویر بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی ہے. ایک ہسپانوی فوٹو گرافر نے مارشل آرٹس کی کلاس کے دوران تصویر لی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد وزیرخان کا منظر2020 کی بہترین تصاویر میں شامل

کورونا لاک ڈاون سے تنگ ان لوگوں کی تصویر بیلجیم کے ایک فوٹو گرافر نے لی۔ آزاد فضا میں سانس لینے کی اس تصویر کو اپنی کیٹیگری میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔

یہ تصویرجنگ سے تباہ حال شام کی ہے جس میں ایک شخص پتلی تماشہ سے بچوں کا دل بہلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

