اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستا ن میں الیکٹرونک ووٹنگ لانے کا اعلان کردیا.
انتخابی عمل سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزرا اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پرکام کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ کوئی بھی برسراقتدارحکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی انتخابی عمل میں شامل کرناہے۔ سب کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے، آئچاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں شو آف ہیڈ سے ہوں، تارکین وطن کے لیے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے سسٹم لا رہے ہیں۔ اب الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینی ہے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟ شبلی فراز
عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا۔ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ گلگت بلتستان کےعوام کا بھر پور اعتماد پر شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2013 انتخابات میں ہم نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ 2018 انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا۔ 4 حلقے کھولنے کے لیے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ 2013انتخابات میں تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، پھر دھرنا دیا۔ بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ میں نے شفاف الیکشن مہم چلائی۔ ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی عمل ہو جس کے دونوں جانب امیدوار نتائج تسلیم کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے تحریک چلی، لوگوں کی جانیں بھی گئیں۔ پیپلزپارٹی نے 2013 کے انتخابات کو آر او الیکشن کہا تھا۔
4 حلقے کھولنے کا مقصد خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 2018 میں دور کرنا تھے۔
