اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے کل سے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
قائد اعظم یونیورسٹی: آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے کل سے ہونے والے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر سے 9 اکتوبر تک کے درمیان ہونے والے امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں۔
قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل
کنٹرولرامتحانات قائد اعظم یونیورسٹی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مؤخر ہونے والے امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
