پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکت دے دی۔
مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 191 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 61 رنز اور ٹام بینٹن نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور وہاب ریاض نے دو، دو جب کہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آغاز پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے86 رنز، حیدرعلی 54 اور کپتان بابراعظم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ۔ نوجوان بلے باز حیدر علی نے آج ڈیبیو کیا جب کہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔
دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، حارث رؤف، عماد وسیم، اور شاہین شاہ شامل ہیں۔
آخری مقابلے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی۔
قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے بہترین موقع ہے بصورت دیگر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے باؤلنگ کو شکست کی وجہ قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے میچ میں شکست کی وجہ باؤلنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کی انجری کی وجہ سے باولنگ لائن کو حریف ٹیم کیخلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور میلان نے اچھی اننگز کھیلی جس وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔
دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔
دو ہزار نو میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی تھی۔
