عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 23 ہزار 917 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 59 لاکھ 56 ہزار36 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار412 ہے۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 59 ہزار632 ہوگئی ہے۔
روس میں کورونا سے 9 لاکھ 66 ہزار189 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 568 ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار308 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 61 ہزار 450 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 66 لاکھ8 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 26 ہزار781 ہے۔
دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔
