لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی طرف نے کہا کہ عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیاض چوہان کو اپنی تعریفیں کرنا مہنگا پڑ گیا
مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔
