اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طالب علموں کولےکر پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 8872 کے ذریعے250 سے زائد طالب علم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پرطالب علموں کی مکمل طبی جانچ کی گئی،
ذرائع کے مطابق پاکستانی طالب علموں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چیک کی گئی۔ طالب علموں کومختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اب ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر طلبا کو گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ اور سمندر پار پکستانیز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ چین کے صوبے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین پاکستانی شہریوں کو صوبہ گوانگ ڈونگ اور شینزین کے اسپتالوں سے علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا معاملہ، والدین کا حکومت کو الٹی میٹم
چینی سفارت خانے ڈسچارج کیے گئے پاکستنانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چین کی میڈیکل ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
چین کے صوبے وووہان اور دیگر علاقوں میں مہلک کرونا وائرس سےسینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
چین میں مقیم ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم پاکستانی حکومت نے انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات نہیں کیے تھے۔
فروری میں چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین نے اپنے بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا تھا۔
او پی ایف بوائز کالج میں رکھی گئی بریفنگ کے دوران ووہان میں پھنسے طلبا کے والدین معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذولفقار علی بخاری کے سامنے پھٹ پڑے تھے اور بریفنگ ہنگامے کی نزر ہوگیا۔
