واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وائٹ ہاوَس کے مطابق دونوں رہنماٰں کے درمیان کورونا سے عالمی معیشت پرپڑنے والے اثرات اوراس کا مقابلہ کرنےکی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں رہنماوَں نے کورونا کے معاملے پرتعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں کوروناسےہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے امریکی صدرکو وباکوروکنے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا وبا سے نمٹنے کے علاوہ لوگوں کو بھوک سے بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ حکومت نے وبا سے متاثرہ افراد کیلئے 8 ارب ڈالرکا پیکیج دیا
آئی ایم ایف اوردوسرے فورمز پرتعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم نے صدرٹرمپ کا شکریہ اداکیا۔ آئی ایم ایف کے پروگرام سے وبا کے اثرات کم کرنے میں مدد ملےگی۔
عمران خان ترقی پذیرممالک کیلئے قرضوں میں نرمی کا پروگرام وبا کے اثرات کم کرنے میں معاون ہوتاہے۔ افغانستان میں امن اورسیاسی استحکام کیلئے پاکستان تعاون جاری رکھےگا۔ افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے چاہیئں
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی ٹیلی فون کال کوصدرٹرمپ نے سراہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان سےتعاون جاری رکھےگا۔ پاکستان کووینٹی لیٹرزبھی فراہم کیےجائیں گے۔
