پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر بازار بند کرنے سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت بازاروں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انپے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے متوقع پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مارکیٹں بند کرنے اور کرفیو لگانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک کورونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ ہائے ہیں۔
