کراچی: کراچی کے علا قے گولیمار میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے عمارت تعمیر کرنے والے بلڈر جاوید کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلڈر جاوید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم دو روز سے پنجاب میں تھی۔ پولیس نے ملزم جاوید کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: گلبہار میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جاوید حادثے میں زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ بلڈر جاوید کے خلاف تھانہ رضویہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جلد کراچی منتقل کیا جا ئے گا۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گولیمار میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
