راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوص عدالت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج باپ بیٹے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مفرور پولیس ملازم طارق تحسین کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوص عدالت نے مجرم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
خصوصی عدالت نے کیس میں مبینہ سہولت کار کامران، نثار اور مشاورت کے الزام میں گرفتار طارق یونس کو بری کردیا ۔
مزید پڑھیں: لاہور: گرین ٹاؤن میں چار افراد کا لرزہ خیز قتل
ملزمان پر 31 اگست 2019 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کا الزام تھا۔ فائرنگ سے ایمرجنسی میں موجود زخمی باپ بیٹا جا ں بحق ہوئے تھے
فیصلہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کے جج شوکت کمال ڈار نے سنایا۔
