اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا کر فرار ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آج معاشی استحکام دیکھ کر خیال آیا ہے کہ کس طرح ملکی خزانے کی چابی رکھنے والے اسحاق ڈار نے معیشت کو آئی سی یو میں پہنچایا اور خود فرار ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کوحکمران خاندان کہنے والے اشتہاری، مفرور،سزا یافتہ، ٹی ٹی والے ضامن بن کر خود نو دو گیارہ ہو گئے۔
مزید پڑھیں : نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ لوگ سوچتے ہوں کہ کہ کس طرح عمران خان نے ملک کو دلدل میں گھسیٹنے کے خواب ملیا میٹ کر دیے ہیں۔
معاشی استحکام دیکھ کر خیال آیا ملکی خزانے کی چابی رکھنے والا اسحاق ڈار معیشت کو آئ سی یو میں پہنچا کر فرار۔خود کو حکمران خاندان کہنے والے اشتہاری،مفرور,سزا یافتہ۔
ٹی ٹی والا گارنٹر بن کر خود نو دو گیارہ۔سوچتے ہونگے کیسے ملک کو دلدل میں گھسیٹنے کے خواب ملیامیٹ کرگیا ایک خان
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) March 5, 2020
یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی لندن چلے گئے تھے اور ابھی تک وہیں مقیم ہیں۔
ان کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا۔ انٹرپول کے ذریعے انہیں گرفتار کر کے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیب کو اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے؟
ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو پہلے ہی مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔
