لاہور: صوبائی داروالحکومت کی مشہور لبرٹی مارکیٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا نے حملہ کرکے عملے کو زدوکوپ کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی رِیسکیو ٹیم کی جانب سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاریوں کے منظم گروہ نے ریسکیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے ریسکیو ٹیم کے عملے کو زدوکوب کیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
ریسکیو ٹیم پر حملہ کرنے والوں میں زمان خان، شبیر خان، حسین اللہ اور 30 کے قریب نا معلوم افراد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: لکھ پتی بھکاری ٹرین حادثے میں جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔
پولیس نے تین ملزمان شبیر خان، زمان خان اور حسین اللہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک بھیک مانگنے والے بچے کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
