لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ وزیراعظم فسطائی اور آمرانہ سوچ رکھتے ہیں اور مسخری حرکات پر حکومت چلا رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کئی ماہ سے پابند صلاصل ہیں لیکن موجودہ حکومت کو کوئی سروکار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی عمران خان کی وجہ سے انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ جب ہم عدالت میں جاتے ہیں تو ہمارے ارکان اسمبلی کو پولیس کی جانب سے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/215402/” position =”left”]
سلمان رفیق نے کہا کہ ایک کھلی کچہری میں کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسمبلی کا جمہوری اور قانونی فورم ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا گیا۔
ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اس حد تک گر چکی ہے کہ اسمبلی کے فلور پر بھی بدلہ لینے کی بات کرتے ہیں۔
