ناروے : قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مسلمانوں کا دباؤ کام کر گیا، ناروے کی حکومت نے ایسے واقعات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ اگر قرآن پاک کی بےحرمتی دوبارہ ہوئی تو پولیس اسے روکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کواتنا ہی بولنا چاہے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو ورنہ پولیس مداخلت کرے گی۔
پولیس ڈائرکٹر نے کہا قرآن کی بےحرمتی نفرت انگیزتقریرسے متعلق کرمنل کوڈ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس احکامات کی خلاف ورزی پر کرسچن سینڈ میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/215793/” position =”left”]
یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے واقعات ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔
