اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور ملائیشین ہم منصب سے ملاقات میں چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اسلاموفوبیا کےخلاف لڑنا ہے۔
Our meeting in which we decided to set up a BBC type English language TV Channel that, apart from highlighting Muslim issues, will also fight Islamophobia. pic.twitter.com/GA6o15oJFH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 30, 2019
یاد رہے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقات کی تھی جس میں اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا ’ صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اورفیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔‘
Misperceptions which bring people together against Muslims would be corrected; issue of blasphemy would be properly contextualized; series & films would be produced on Muslim history to educate/inform our own people & the world; Muslims would be given a dedicated media presence.
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس چینل کےذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں، جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا؛ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا؛ اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی/واقفیت کیلئے سیریز/فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔

