یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
- 07 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
یورپی یونین کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر ایک بڑے پیمانے کے سائبر حملے کے نتیجے میں 29 اداروں کا تقریباً 92 جی بی حساس ڈیٹا ہیکرز نے چوری کر لیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے یورپی کمیشن کے اہم سرکاری ریکارڈز اور صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی۔ اس ڈیٹا میں اعلیٰ حکام کے نام، سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں۔
فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے کیا ہیں؟ مکمل رہنمائی
یورپی یونین کی سائبر سیکیورٹی ٹیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز نے ایمازون ویب سروسز کے ایک کمزور اکاؤنٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ اکاؤنٹ یورپی کمیشن کے مرکزی پلیٹ فارم “Europa.eu” سے منسلک تھا، جو متعدد سرکاری ویب سائٹس کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
حکام کے مطابق اس سائبر حملے سے کم از کم 29 یورپی ادارے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا ڈیٹا لیک یورپی یونین کے اندرونی مواصلاتی نظام اور ڈیجیٹل سیکیورٹی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ حملہ آوروں نے سپلائی چین اٹیک کی جدید تکنیک استعمال کی۔ ہیکرز نے پہلے ایک اوپن سورس سیکیورٹی ٹول میں نقب لگائی، وہاں سے خفیہ اے پی آئی کیز حاصل کیں اور پھر ان کے ذریعے محفوظ کلاؤڈ سسٹم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب معروف ہیکنگ گروپ “ShinyHunters” نے مبینہ طور پر اس ڈیٹا کو آن لائن لیک کر کے کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ گروپ اس سے قبل بھی عالمی سطح پر متعدد کمپنیوں اور اداروں کے ڈیٹا لیک میں ملوث رہ چکا ہے۔
سام سنگ نے نئے گلیکسی فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے
واقعے کے بعد یورپی یونین نے فوری طور پر متاثرہ سسٹمز کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے نیٹ ورکس کو کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آئندہ ایسے سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹی نظام کو مزید کیسے مضبوط بنایا جائے۔
متعلقہ پوسٹس
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید…
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
- 07 اپریل, 2026
ایران کیخلاف فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کر لئے، امریکی نائب صدر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
- 07 اپریل, 2026
میر حمزہ سجاد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت بہتر، ٹیم انتظامیہ نے تسلی…
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں،ڈونلڈ…
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
اسلام آباد میں خواجہ آصف سے جنرل لیونت ارگُن کی ملاقات، دفاع، تربیت اور دفاعی…
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 07 اپریل, 2026
2024 کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ…
رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
- 07 اپریل, 2026
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری…
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
- 07 اپریل, 2026
فائرنگ کے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا ، تحقیقات شروع
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
- 07 اپریل, 2026
پولیس کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا…
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…