سعودی عرب پر ایرانی حملے غیر ضروری ہیں جو کشیدگی بڑھا رہے ہیں،کور کمانڈر کانفرنس

سعودی عرب پر ایرانی حملے غیر ضروری ہیں جو کشیدگی بڑھا رہے ہیں،کور کمانڈر کانفرنس

کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، مادروطن کےدفاع میں جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے معصوم شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے۔

آرمی چیف نےمسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اورانسداددہشتگردی کی کارروائیوں میں ثابت قدمی کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کےخاتمےتک آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقراررکھی جائے گی ،بھارت اوردیگرکی ایماپرکام کرنیوالےتمام دہشتگردپراکسی عناصرکوختم کرینگے۔

آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی

تمام دہشتگردسہولت کاروں اورمعاونین سمیت ختم کیےجائیں گے،دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کامکمل خاتمہ کرینگے ،پاکستان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اوراصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے۔

فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا،شرکا نے کہا کہ ذمہ داراسٹیک ہولڈرکےطورپرپاکستان علاقائی سلامتی کےاستحکام کیلئےفعال کردار اداکررہاہے۔

کورکمانڈرزکانفرنس میں سعودی عرب کےپیٹروکیمیکل اورصنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ، اور کہا گیا کہ سعودی عرب پرحملےغیرضروری کشیدگی کاباعث ہیں۔بلاجوازجارحیت امن کی کوششوں اورسازگارماحول کو متاثرکرتےہیں۔

ایران کےسعودی عرب پرحملےپرامن حل کی مخلصانہ کوششوں کونقصان پہنچا رہے ہیں،اشتعال انگیزی کےباوجودسعودی عرب کاتحمل ثالثی اورسفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس

شرکا نے کہا کہ بھارت کی مسلسل گمراہ کن معلومات اوربےبنیاد الزامات عالمی سطح پربےنقاب ہوچکے،بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشنزکےبیانیے کو مسترد کرتےہیں ،فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورجعلی مقابلوں پرتشویش کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل نے کمانڈرزکوآپریشنل تیاری اورپیشہ ورانہ مہارت کےاعلیٰ معیاربرقراررکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہرقسم کےخطرات سےنمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،پاکستان کودرپیش ہرخطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان

حکومت، عوام اورفوج کےتعاون سےسیکیورٹی کامیابیاں اورمعاشی استحکام مستحکم ہورہاہے، پاکستان علاقائی وعالمی سطح پراپنی حیثیت کوبہتربنانےمیں گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہیگا، وزیراعظم کی محمد بن سلمان کو یقین دہانی
پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہیگا، وزیراعظم کی محمد بن سلمان کو یقین دہانی
  • 07 اپریل, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کی ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ تعاون اور…

پاکستان نے1.43ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا
پاکستان نے1.43ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا
  • 07 اپریل, 2026

بیرونی مالیاتی دباؤ کے باوجود ادائیگیوں میں کوئی تعطل نہیں آیا،مشیروزیرخزانہ خرم شہزاد

ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا، طویل قید کے بعد وطن واپسی
ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا، طویل قید کے بعد وطن واپسی
  • 07 اپریل, 2026

کوہلر اور پیرس ساڑھے تین سال بعد ایران سے آزاد، رہائی اہم پیشرفت ہے، میکرون…

ملک بھر میں رات دس بجے سے پہلے دکانیں بند نہیں کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران
ملک بھر میں رات دس بجے سے پہلے دکانیں بند نہیں کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران
  • 07 اپریل, 2026

امریکہ اور ایران کی ثالثی ہو رہی ہے تو تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں،…

امریکا لچک دکھائے تو ایران بھی لچک دکھائے گا، سینئر ایرانی عہدیدار
امریکا لچک دکھائے تو ایران بھی لچک دکھائے گا، سینئر ایرانی عہدیدار
  • 07 اپریل, 2026

صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو ایران کے اتحادی آبنائے باب المندب کو بھی بند…

ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
  • 07 اپریل, 2026

امریکا کے پاس ایسےہتھیارہیں جوابتک استعمال نہیں کیے، ٹرمپ ان ہتھیاروں چلانے کا فیصلہ کرسکتےہیں،…

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
  • 07 اپریل, 2026

میر حمزہ سجاد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت بہتر، ٹیم انتظامیہ نے تسلی…

آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی  دھمکی
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
  • 07 اپریل, 2026

وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں،ڈونلڈ…

پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • 07 اپریل, 2026

اسلام آباد میں خواجہ آصف سے جنرل لیونت ارگُن کی ملاقات، دفاع، تربیت اور دفاعی…

عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • 07 اپریل, 2026

2024 کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ…

رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
  • 07 اپریل, 2026

وزیراعظم کی پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری…