کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
- 07 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, کرکٹ, کھیل
آسٹریلوی کرکٹ اسٹار اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پیش آیا جہاں پولیس نے مشکوک ڈرائیونگ پر ڈیوڈ وارنر کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے کچھ فاصلہ پہلے ہی گاڑی روک دی تھی، تاہم پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔
وہ لیگ کے دوران ہی چند روز کی چھٹی لے کر آسٹریلیا روانہ ہوئے تھے اور شیڈول کے مطابق انہیں 9 اپریل کو دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرنا تھا، تاہم اس قانونی کارروائی کے بعد اب ان کی واپسی کے حوالے سے غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
متعلقہ پوسٹس
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید…
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
- 07 اپریل, 2026
امریکا کے پاس ایسےہتھیارہیں جوابتک استعمال نہیں کیے، ٹرمپ ان ہتھیاروں چلانے کا فیصلہ کرسکتےہیں،…
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
- 07 اپریل, 2026
میر حمزہ سجاد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت بہتر، ٹیم انتظامیہ نے تسلی…
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں،ڈونلڈ…
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
اسلام آباد میں خواجہ آصف سے جنرل لیونت ارگُن کی ملاقات، دفاع، تربیت اور دفاعی…
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 07 اپریل, 2026
2024 کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ…
رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
- 07 اپریل, 2026
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری…
یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
- 07 اپریل, 2026
اس ڈیٹا میں سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
- 07 اپریل, 2026
فائرنگ کے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا ، تحقیقات شروع
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…