رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
- 07 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔
وہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظربجلی کی فراہمی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی اور حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ملکی برآمدات کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اس دوران وزیراعظم نے بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی شعبے کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور چیلنجز کے باوجود خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات جاری ہیں۔
انہوں نے پی این ایس سی کو ہدایت کی کہ سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری جہازوں کا انتظام کیا جائے۔
اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود کامیاب سفارتکاری سے خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کی رسد یقینی بنائی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار کے حوالے سے طویل مدتی لائحہ عمل، حالیہ عالمی صورتحال میں ملکی برآمدات کے لئے مواقع اور درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت بجلی کی کل پیداوار میں 55 فیصد حصہ قابل تجدید ذرائع اور 45 فیصد حصہ حیاتیاتی (fossil) ایندھن کا ہے۔ اگلے دس سال میں بجلی کی قابل تجدید ذرائع سے پیداوار 90 فیصد تک، جب کہ حیاتیاتی ایندھن سے پیداوار 10 فیصد تک لے جانے کے لیے منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔
وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر ملکی برآمدات کے لیے سہولت پیدا کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ خلیجی ممالک میں پاکستانی زرعی اجناس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، ، سردار اویس احمد لغاری، جنید انور چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
متعلقہ پوسٹس
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
- 07 اپریل, 2026
کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید…
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
- 07 اپریل, 2026
ایران کیخلاف فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کر لئے، امریکی نائب صدر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
- 07 اپریل, 2026
میر حمزہ سجاد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت بہتر، ٹیم انتظامیہ نے تسلی…
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
- 07 اپریل, 2026
وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں،ڈونلڈ…
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 07 اپریل, 2026
اسلام آباد میں خواجہ آصف سے جنرل لیونت ارگُن کی ملاقات، دفاع، تربیت اور دفاعی…
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 07 اپریل, 2026
2024 کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ…
یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
- 07 اپریل, 2026
اس ڈیٹا میں سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
- 07 اپریل, 2026
فائرنگ کے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا ، تحقیقات شروع
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
- 07 اپریل, 2026
پولیس کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا…
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…