عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی

عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی

قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار (سی-سی-ایچ-ایف) کی روک تھام کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کے لئے صحت کے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق عید الاضحی کے دوران کانگو بخار کے خطرے کے پیش نظر، صورت حال کے بارے میں چوکنا رہنے اور بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کرنا ضروری ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بخار، ایک خاص قسم کے وائرس (نیرو وائرس) سے ہونے والی بیماری ہے۔ جو کہ متعدد جانوروں، جیسے بکری، بھیڑ اور خرگوش وغیرہ کے بالوں میں چھپی ہوئی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ وائرس انسانوں میں ، یا تو چیچڑی کے کاٹنے سے یا جانور ذبح کرنے کے دوران اور اس کے فوراً بعد متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں کےذریعے منتقل ہوتا ہے۔ انسانوں میں اس وائرس کی منتقلی متاثرہ چیچڑی یا جانوروں کے خون کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص سے صحتمند شخص میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں کانگو بخار کا پہلا کیس 1976ء میں تشخیص ہوا۔ ملک کے دیگر جغرافیائی علاقوں کی نسبت صوبہ بلوچستان سے اس بیماری کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ۔ تاہم باقی صوبوں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ سے بھی اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

2024 کے دوران، ملک بھر میں سی سی ایچ ایف (کریمین کانگو ہیمرجک فیور) کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں شرحِ اموات 15 فیصد رہی۔ 2025 میں رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ کر 82 تک پہنچ گئی، جس میں 20 اموات ہوئیں؛ جبکہ مارچ 2026 تک، اب تک چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عیدالاضحٰی کے موقع پر ملک کے تمام صوبوں سے جانوروں کی نقل و حرکت غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے اور عام لوگوں کا جانوروں سے رابطہ / قربت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے کانگو بخار کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ لہذا اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا کرنا بے حد ضروری ہے۔

احتیاطی تدابیر 

ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر موجود چیچڑی کا آسانی سے پتہ چل سکے۔
اگر جلد یا لباس پر چیچڑی موجود ہو تو اسےمحفوظ طریقے سے ہٹا دیں۔
ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹِکس (چیچڑی) بکثرت ہوں ۔
جانوروں کو ذبح کرتے اور گوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں اور جانوروں کے خون سے خود کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور جانور ذبح کرنے کے بعد خون اور آلائشوں کو احتیاط سے تلف کریں۔

متعلقہ مضامین

کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
کورکمانڈرز کانفرنس:ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت
  • 07 اپریل, 2026

کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید…

ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے، جےڈی وینس
  • 07 اپریل, 2026

ایران کیخلاف فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کر لئے، امریکی نائب صدر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ سیشن میں حادثہ، کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی
  • 07 اپریل, 2026

میر حمزہ سجاد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت بہتر، ٹیم انتظامیہ نے تسلی…

آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی  دھمکی
آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی،امریکی صدر کی دھمکی
  • 07 اپریل, 2026

وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں،ڈونلڈ…

پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • 07 اپریل, 2026

اسلام آباد میں خواجہ آصف سے جنرل لیونت ارگُن کی ملاقات، دفاع، تربیت اور دفاعی…

رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
  • 07 اپریل, 2026

وزیراعظم کی پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری…

یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
  • 07 اپریل, 2026

اس ڈیٹا میں سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
  • 07 اپریل, 2026

فائرنگ کے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا ، تحقیقات شروع

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
  • 07 اپریل, 2026

پولیس کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا…

ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • 07 اپریل, 2026

ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں

پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
  • 07 اپریل, 2026

سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…