سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
- 07 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دلچسپ و عجیب
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے علاقے بڈھانو میں سنکی باپ نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش کی، تاہم مقامی افراد کی بروقت مداخلت کے باعث بچی کی جان بچا لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم ہفتے کے روز اپنی بیٹی کو ساڑھی پہنا کر نہر کے کنارے لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر رسومات ادا کرنا شروع کیں۔ اس دوران بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر اسے باپ کے قبضے سے آزاد کرایا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
سینکڑوں ڈائناسور کے انڈے محفوظ حالت میں دریافت، ماہرین حیران

بڈھانو تھانے کے انچارج تیج بہادر سنگھ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے جائے وقوع پر مختلف رسومات انجام دیں اور اسی دوران بچی خوفزدہ ہو کر زور زور سے رونے لگی، جس پر راہگیروں نے مداخلت کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔
ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کی ذہنی حالت گزشتہ کئی ماہ سے خراب تھی۔ اس کے بھائی کے مطابق گھر سے تقریباً 75 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے، جن سے اس نے اپنے اور بیٹی کے لیے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدی تھیں۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ ملزم اکثر خواتین جیسے لباس پہنتا تھا اور مبینہ طور پر توہمات اور رسومات میں دلچسپی رکھتا تھا، جس کے باعث اس کی ازدواجی زندگی بھی متاثر ہوئی اور تقریباً 7 سال قبل اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔
بریانی کھائیں وہ بھی مفت؛ ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنی بیٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام کی تردید کی اور مختلف دعوے کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو محفوظ طور پر اس کی خالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ خاندان کو ملزم کے مناسب علاج کے لیے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
متعلقہ پوسٹس
متعلقہ مضامین
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 07 اپریل, 2026
2024 کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے مجموعی طور پر 61 تصدیق شدہ…
رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم
- 07 اپریل, 2026
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری…
یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
- 07 اپریل, 2026
اس ڈیٹا میں سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں
استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی
- 07 اپریل, 2026
فائرنگ کے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا ، تحقیقات شروع
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنیکے الزام گرفتار
- 07 اپریل, 2026
پولیس کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا…
ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- 07 اپریل, 2026
ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو محبت کا سبق سکھا دیا
- 07 اپریل, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل…
ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان
- 07 اپریل, 2026
خود بھی قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا ، ایرانی صدر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 07 اپریل, 2026
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ہو گئی
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
- 07 اپریل, 2026
اداکارہ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا
اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا