بھارت امریکی دفاعی تعاون میں امبانی ایپسٹین گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا

بھارت امریکی دفاعی تعاون میں امبانی ایپسٹین گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی قربت اور امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون ایک مبینہ خفیہ اور متنازع نیٹ ورک کے زیرِ اثر تشکیل پایا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی تحقیقات کے مطابق نریندر مودی کی اسرائیل کی جانب جھکاؤ کی پالیسی ایک خفیہ کرپٹ نیٹ ورک کے اثر و رسوخ کے تحت تشکیل پائی۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر بھارت کی اسرائیل پالیسی سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کی ہدایات پر بنائی گئی۔ جیفری ایپسٹین نے بھارت کی اسرائیل پالیسی میں اسٹریٹجک جھکاؤ کی تجویز دی۔

رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی اسرائیل کی جانب جھکاؤ کی پالیسی مبینہ طور پر ایسے اثر و رسوخ کے تحت بنی جس میں ایپسٹین نے اسٹریٹجک مشورے دیے۔ ان مشوروں میں تقریباً 2 ارب ڈالر کے اسلحہ اور انٹیلیجنس خریداری میں اضافہ شامل تھا تاکہ وائٹ ہاؤس کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ بعد ازاں ایپسٹین نے مبینہ طور پر قطری شاہی خاندان کے سامنے اس اثر کو اپنے مشوروں کا نتیجہ قرار دیا۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپسٹین خود کو امریکی اقتدار کے اعلیٰ حلقوں کے قریب ظاہر کرتا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں کابینہ تقرریوں اور خارجہ پالیسی سے متعلق معلومات پیشگی فراہم کرتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق، انیل امبانی نے خفیہ رابطوں کے ذریعے دفاعی امور سے متعلق بیرونی ہدایات حاصل کیں، جبکہ ایپسٹین نے انہیں امریکی اثر و رسوخ کے اہم حلقوں تک رسائی دلائی، جن میں اسٹیو بینن اور ٹام بیرک جیسے نام شامل ہیں، امبانی نے مبینہ طور پر جیرڈ کشنر سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے لیے اسی نیٹ ورک کا استعمال کیا۔

ایپسٹین نے اپنی سفارتی روابط، اٹلانٹک کونسل اور انٹرنیشنل پیس انسٹی ٹیوٹ جیسے اداروں کے ذریعے پرائیویٹ ڈنرز منعقد کیے تاکہ امبانی کی عالمی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔

مالیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امبانی کی دولت 45 ارب ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 1.7 ارب ڈالر رہ گئی، جس پر ایپسٹین نے مبینہ طور پر “دوستی کے طور پر” مالی مشورے فراہم کیے اور کہا کہ اسے اس کے بدلے کسی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں 23 مئی 2019 کو امبانی کی ایپسٹین کے مین ہٹن میں واقع گھر پر ملاقات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جو بھارت کے عام انتخابات کے نتائج کے دن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور ایپسٹین کی گرفتاری سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی۔

اسی تناظر میں 2017 میں اسرائیل کے ساتھ پالیسی جھکاؤ اور دفاعی معاہدوں، جبکہ 2016 کے رافیل ڈیل کو بھی زیرِ بحث لایا گیا ہے، جہاں امبانی گروپ کو بعض منصوبوں میں کردار دیا گیا۔

ایران نے جنگ بندی تجاویز پر سفارتی جواب تیار کر لیا

مزید یہ کہ لیک ہونے والی ای میلز میں مبینہ طور پر یہ انکشاف ہوا کہ خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے خفیہ روابط اور متنازع نیٹ ورکس استعمال کیے گئے۔ مارچ 2026 میں سامنے آنے والے پیغامات کے بعد امبانی کے اثاثوں کے ممکنہ منجمد کیے جانے اور عالمی ردعمل کی اطلاعات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

جیفری ایپسٹین کے مبینہ نیٹ ورک اور جنسی استحصال سے متعلق سنگین الزامات بھی اس پورے معاملے کے پس منظر میں زیر بحث رہے۔

متعلقہ مضامین

بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
  • 06 اپریل, 2026

مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے،…

اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
  • 06 اپریل, 2026

اینڈوسکوپی اور بایوپسی نہ صرف تکلیف دہ بلکہ ہر جگہ دستیاب بھی نہیں

فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
  • 06 اپریل, 2026

 ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھے اور باوقار انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں، اوپنر قومی ٹیم 

پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجےبندکرنےکی تجویزمسترد
پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجےبندکرنےکی تجویزمسترد
  • 06 اپریل, 2026

کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

خیبر پختونخوا اسمبلی سے بل منظور، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کیلئے بڑا ریلیف
خیبر پختونخوا اسمبلی سے بل منظور، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کیلئے بڑا ریلیف
  • 06 اپریل, 2026

رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹرانسفر، رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈ فیس ایک ماہ…

مشرق وسطیٰ کشیدگی: روس اور چین متحرک ہو گئے
مشرق وسطیٰ کشیدگی: روس اور چین متحرک ہو گئے
  • 06 اپریل, 2026

امریکا کو دھمکی آمیز زبان کے بجائے سنجیدہ سفارتکاری کو ترجیح دینا ہو گی، روس

یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
  • 06 اپریل, 2026

یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرنے کا ہدف، مقصد روسی حملوں کے خلاف مؤثر…

پی آئی اے  نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
پی آئی اے  نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
  • 06 اپریل, 2026

ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر…

اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
  • 06 اپریل, 2026

اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہم کردی گئیں

ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
  • 06 اپریل, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا

مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
  • 06 اپریل, 2026

دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں

معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
  • 06 اپریل, 2026

لزمان نے سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے