پی آئی اے  نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل

پی آئی اے  نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل

فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں، جن میں رعایتوں کا خاتمہ اور متعدد بین الاقوامی روٹس کی معطلی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو رعایت بدستور حاصل رہے گی۔

ایئرلائن نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک (متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ) کے لیے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک بند رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کر کے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے بعد یہ فیصلے ناگزیر ہو گئے تھے، کیونکہ تمام مالی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس بحال کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
  • 06 اپریل, 2026

مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے،…

اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
  • 06 اپریل, 2026

اینڈوسکوپی اور بایوپسی نہ صرف تکلیف دہ بلکہ ہر جگہ دستیاب بھی نہیں

فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
  • 06 اپریل, 2026

 ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھے اور باوقار انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں، اوپنر قومی ٹیم 

پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجےبندکرنےکی تجویزمسترد
پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجےبندکرنےکی تجویزمسترد
  • 06 اپریل, 2026

کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

خیبر پختونخوا اسمبلی سے بل منظور، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کیلئے بڑا ریلیف
خیبر پختونخوا اسمبلی سے بل منظور، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کیلئے بڑا ریلیف
  • 06 اپریل, 2026

رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹرانسفر، رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈ فیس ایک ماہ…

مشرق وسطیٰ کشیدگی: روس اور چین متحرک ہو گئے
مشرق وسطیٰ کشیدگی: روس اور چین متحرک ہو گئے
  • 06 اپریل, 2026

امریکا کو دھمکی آمیز زبان کے بجائے سنجیدہ سفارتکاری کو ترجیح دینا ہو گی، روس

یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
  • 06 اپریل, 2026

یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرنے کا ہدف، مقصد روسی حملوں کے خلاف مؤثر…

اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
  • 06 اپریل, 2026

اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہم کردی گئیں

ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
  • 06 اپریل, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا

مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
  • 06 اپریل, 2026

دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں

معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
  • 06 اپریل, 2026

لزمان نے سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے

نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
  • 06 اپریل, 2026

کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے ، انتظامیہ راولپنڈیز