سام سنگ کا پہلا ٹرائی فولڈ فون متعارف، قیمت آئی فون سے بھی زیادہ 

سام سنگ کا پہلا ٹرائی فولڈ فون متعارف، قیمت آئی فون سے بھی زیادہ 

سام سنگ نے اپنا پہلا تین بار فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، جو ایک خصوصی ایڈیشن ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہنگی قیمت کے باعث عام صارف کی پہنچ سے دور دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ 12 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2,443 ڈالر رکھی گئی ہے، جو نئے آئی فون 17 کی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ فون کھل کر 10 انچ اسکرین فراہم کرتا ہے اور بقول کمپنی کام اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب یہ ڈیوائس 309 گرام وزنی ہے اور فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی 0.2 انچ سے بھی کم رہ جاتی ہے۔

ٹرائی فولڈ ٹیکنالوجی میں سام سنگ پہلا ادارہ نہیں ہے۔

چین کی ہواوے کمپنی گزشتہ سال اسی طرح کا فون پیش کر چکی ہے، جس کی قیمت بھی غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Tim Schofield (@qbking77)

عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سست رفتاری کے باعث کمپنیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نئے فون میں جنریٹیو اے آئی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسکرین یا کیمرہ شیئرنگ کے دوران فوری معاونت فراہم کرتے ہیں۔ سام سنگ نے اعتراف کیا کہ یہ فون بڑے پیمانے پر فروخت کے لیے نہیں بلکہ خصوصی خریداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر کم سیونگ اُن نے اسے ’’اسپیشل ایڈیشن‘‘ قرار دیا۔

اس اعلان کے پس منظر میں صنعت کے حالیہ اعدادوشمار یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ ایپل آئندہ برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی کے طور پر سام سنگ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق 2025 میں ایپل کی عالمی مارکیٹ شیئر 19.4 فیصد جبکہ سام سنگ کی 18.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اسی دوران ایپل کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ وہ اگلے سال اپنا فولڈنگ آئی فون پیش کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء 
  • 07 اپریل, 2026

 حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
  • 07 اپریل, 2026

نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • 07 اپریل, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
  • 07 اپریل, 2026

بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
  • 07 اپریل, 2026

اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
  • 07 اپریل, 2026

اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی

امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
  • 07 اپریل, 2026

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت