ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے
- 07 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- انٹرٹینمنٹ, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی زندگی کے ایک مشکل اور غیر متوقع مرحلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کے سفر میں انہیں پیشہ ورانہ سطح پر تنہائی اور نظرانداز کیے جانے جیسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” میں ’رباب‘ کے کردار سے نمایاں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ ان کی ذاتی زندگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایک قریبی عزیز کو کھو دیا، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ لمحہ تھا۔
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
نعیمہ بٹ نے بتایا کہ اس دوران وہ نیویارک میں موجود تھیں، تاہم شوٹنگ کے شیڈول کے باعث انہیں فوری طور پر پاکستان واپس آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل کی۔
اداکارہ کے مطابق سیٹ پر کام کا تجربہ مجموعی طور پر خوشگوار رہا، تاہم جب ان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی ملی اور انہیں مختلف پروگرامز میں شرکت کی دعوتیں ملنے لگیں تو انہیں اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی۔
جیجی حدید نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر خاموشی توڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے برعکس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس نے انہیں حیران کر دیا۔ نعیمہ بٹ کے مطابق اس دوران وہ خود کو کئی مواقع پر تنہا اور نظرانداز محسوس کرتی رہیں، جو ان کے لیے ایک غیر متوقع اور تلخ تجربہ ثابت ہوا۔
متعلقہ پوسٹس
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
- 07 اپریل, 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 07 اپریل, 2026
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش
- 07 اپریل, 2026
بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 07 اپریل, 2026
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ہو گئی
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
- 07 اپریل, 2026
اداکارہ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا
اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی، وفاقی وزراء
- 07 اپریل, 2026
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاشی اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ
پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جھکرانی انتقال کر گئے
- 07 اپریل, 2026
نمازِ جنازہ آج شام آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی
سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ
- 07 اپریل, 2026
پاکستان میں تقریباً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہو رہی ہے ، سی این…
کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- 07 اپریل, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے،…
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
- 07 اپریل, 2026
بعض مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات
ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
- 07 اپریل, 2026
اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی، جبکہ ملازمین کو…
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
- 07 اپریل, 2026
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ…
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…