چین میں روبوٹیکسیز کی اچانک بندش، درجنوں مسافر گاڑیوں میں محصور

چین میں روبوٹیکسیز کی اچانک بندش، درجنوں مسافر گاڑیوں میں محصور

وسطی چین کے صوبے ہیبی کے صدر مقام ووہان میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 100 سے زائد ڈرائیور کے بغیر چلنے والی روبوٹیکسیز اچانک بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر گاڑیوں کے اندر پھنس کر رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق بعض مسافر تقریباً 90 منٹ تک ٹیکسیوں میں محصور رہے جبکہ کچھ افراد دروازے نہ کھلنے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہوئے۔ کئی مسافر بھاری ٹریفک کے باعث گاڑیوں سے باہر نکلنے سے بھی خوفزدہ رہے۔

ووہان میونسپل پبلک سیکیورٹی کے ٹریفک مینجمنٹ بیورو نے تصدیق کی کہ یہ تمام متاثرہ گاڑیاں ایک ہی کمپنی کی روبوٹیکسیز تھیں جو بیک وقت تکنیکی خرابی کا شکار ہوئیں۔

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گاڑی میں پھنسی رہیں اور بارہا کسٹمر سروس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر ابتدائی طور پر کوئی مؤثر جواب نہ ملا۔

ان کے مطابق ہر بار یہی کہا جاتا رہا کہ ماہر ٹیم روانہ کی جا رہی ہے، تاہم مدد میں تاخیر نے خوف و اضطراب میں اضافہ کیا۔ بعد ازاں تمام متاثرہ مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق روبوٹیکسیز ایک مرکزی کنٹرول سسٹم کے تحت بھی کام کرتی ہیں، اس کے علاوہ ہر گاڑی میں الگ خودکار نظام موجود ہوتا ہے۔ اس واقعے نے ظاہر کیا کہ مرکزی سسٹم میں خرابی آنے کی صورت میں بیک وقت بڑی تعداد میں گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس نے ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

نوان تھشارا  نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی
نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی
  • 10 اپریل, 2026

31 سالہ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے بورڈ کے خلاف دائر قانونی کارروائی واپس…

وزیراعظم کی قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل
وزیراعظم کی قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل
  • 10 اپریل, 2026

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ٹیم نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا…

ڈیزل  135روپے ، پیٹرول 12روپے  فی لیٹرسستا کردیا گیا،سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان
ڈیزل 135روپے ، پیٹرول 12روپے فی لیٹرسستا کردیا گیا،سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان
  • 10 اپریل, 2026

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی ہوئی اس کاایک ایک حصہ آپ…

جنوبی کوریا میں کم آمدنی افراد کیلئے فی کس 1 سے 6 لاکھ وون تک ریلیف کا اعلان
جنوبی کوریا میں کم آمدنی افراد کیلئے فی کس 1 سے 6 لاکھ وون تک ریلیف کا اعلان
  • 10 اپریل, 2026

ایران جنگ کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے عوام کو نقد امداد اور ایندھن قیمتوں…

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی عام تعطیل کا اعلان
  • 10 اپریل, 2026

صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پی ایس ایل11، پنڈیز کی ہار نہ رک سکی، کوئٹہ نے میدان لوٹ لیا
پی ایس ایل11، پنڈیز کی ہار نہ رک سکی، کوئٹہ نے میدان لوٹ لیا
  • 10 اپریل, 2026

 گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی، رلی روسو، سعود اورحسن نواز…

امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ایرانی رہنما کمال خرازی شہید ہوگئے
امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ایرانی رہنما کمال خرازی شہید ہوگئے
  • 10 اپریل, 2026

2 اپریل کو تہران میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے…

زرعی زمینوں کے انتقال پر انتقال اور رجسٹری فیس تین فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی
زرعی زمینوں کے انتقال پر انتقال اور رجسٹری فیس تین فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی
  • 10 اپریل, 2026

تبدیلی کا مقصد جائیداد کی خرید و فروخت کے اخراجات کو کم کرنا، قانونی پیچیدگیوں…

ایران امریکا مذاکرات،خام تیل کی قیمت میں کمی آگئی
ایران امریکا مذاکرات،خام تیل کی قیمت میں کمی آگئی
  • 10 اپریل, 2026

ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ،…

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مرکز سے اسپین کو نکالنے کا اعلان
اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مرکز سے اسپین کو نکالنے کا اعلان
  • 10 اپریل, 2026

اسپین کا مؤقف اور حالیہ بیانات اس تعاون کے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتے،…

حزب اللہ کی مزاحمت جاری رہیگی، دشمن ہمارے حوصلوں سے حیران ہے، نعیم قاسم
حزب اللہ کی مزاحمت جاری رہیگی، دشمن ہمارے حوصلوں سے حیران ہے، نعیم قاسم
  • 10 اپریل, 2026

لبنانی قوم کے تحفظ اور خودمختاری تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، قابضین کے انخلا…

انٹربینک میں ڈالر سستا، 279 روپے 1 پیسے پر بند
انٹربینک میں ڈالر سستا، 279 روپے 1 پیسے پر بند
  • 10 اپریل, 2026

روپے کی قدر میں ہلکی بہتری، امریکی کرنسی ایک پیسہ کم ہوئی، اسٹیٹ بینک