پیٹرولیم سبسڈی پر عملدرآمد تیز، مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

پیٹرولیم سبسڈی پر عملدرآمد تیز، مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی ریلیف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وہ قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، جبکہ سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پیر سے شروع ہونے والی سبسڈی کا عملی آغاز ہفتے سے کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسافر بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ، منی بسوں کو 40 ہزار روپے جبکہ ٹرکوں کو 70 ہزار، مال بردار گاڑیوں کو 80 ہزار اور وینوں کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں اور فوری ادائیگی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے حکومتی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکج دیا جا چکا ہے اور مشکل وقت میں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول لیوی میں فوری طور پر 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پاکستان ریلوے بھی 6 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے اور مسافر و مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

پیٹرول مہنگا مگر کرایے نہیں بڑھیں گے، حکومت سندھ نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

وزیراعظم نے سرفراز بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ بلوچستان حکومت نے قومی پیکیج کے لیے اپنی مقررہ رقم جمع کرا دی ہے، اور امید ظاہر کی کہ دیگر صوبے بھی جلد اس میں شامل ہوں گے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا عطا تارڑ، محمد اورنگزیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
  • 06 اپریل, 2026

ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس

پی ایس ایل 11، پنڈیز  نے سلطانزکو 183 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 11، پنڈیز نے سلطانزکو 183 رنز کا ہدف دے دیا
  • 06 اپریل, 2026

سیم بلنگ اور کمران غلام کی شاندار بیٹنگ، ملتان کے بالر فیصل اکرم کی 4…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…

پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
  • 06 اپریل, 2026

گلگت اورمظفرآباد میں ایک ماہ کیلئے انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی،تمام اخراجات وفاقی حکومت…

فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
  • 06 اپریل, 2026

فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا

سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
  • 06 اپریل, 2026

مراد سعید کی نااہلی کے بعد اہم فیصلہ، اپوزیشن نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام…

سندھ:اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
سندھ:اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
  • 06 اپریل, 2026

خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوسکتی ہے، تعلیمی اداروں کو وارننگ

مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان
  • 06 اپریل, 2026

جے یو آئی کا ملک گیر مظاہروں کا فیصلہ، مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں پر شدید…

بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
  • 06 اپریل, 2026

مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے،…