علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کیس جیتنے کے بعد خاموشی توڑ دی

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کیس جیتنے کے بعد خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کیس جیتنے کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ انصاف بالآخر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف بالآخر ہو گیا ہے۔ مجھے کسی قسم کی فتح کا احساس نہیں، بلکہ صرف عاجزی اور شکرگزاری محسوس ہوتی ہے۔ میں کسی کے لیے دل میں کوئی منفی احساس نہیں رکھتا۔

خوشحال خان اور ماورا حسین پہلی بار ایک ساتھ، ڈرامہ “ونٹر لو” کا ٹیزر وائرل

 

Переглянути цей допис в Instagram

 

Допис, поширений Ali Zafar (@ali_zafar)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنازع نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی بلکہ ان کے خاندان پر بھی اثر انداز ہوا۔ علی ظفر نے بتایا کہ وہ شروع دن سے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے پُرعزم تھے۔

انہوں نے اللہ اور اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق انصاف کا حصول وقت لیتا ہے مگر بالآخر حق کی جیت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے اور وہ دعا کرتے ہیں کہ سب آگے بڑھیں اور اپنے معاملات کو وقار اور امن کے ساتھ آگے لے جائیں۔

یاد رہے کہ یہ کیس میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہوا تھا، جس کے جواب میں علی ظفر نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا، جو 2018 میں شروع ہونے والی می ٹو مہم کے تناظر میں خاص طور پر ہائی پروفائل رہا۔

مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کرنے کا اعلان, مداح پریشان

عدالت نے علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت دعوے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کا 19 اپریل 2018 کو علی ظفر کے خلاف کیا گیا ٹوئٹ ہتک آمیز، غلط اور جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مزید کہا گیا کہ درخواست گزار عزتِ نفس مجروح ہونے، شہرت کو نقصان پہنچنے اور ذہنی اذیت کا شکار ہونے پر ہرجانے کا حق دار ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے کیے گئے 100 کروڑ ہرجانے کے مطالبے کو منظور نہیں کیا جا سکتا، تاہم میشا شفیع کو علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ میشا شفیع سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد نہیں کریں گی۔

فیصلے کے مطابق سی پی سی ترمیمی رولز کے تحت ہتکِ عزت کے دعوے کو عملدرآمد کارروائی میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور رقم کی وصولی کے لیے فریقین 4 مئی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ ہتکِ عزت کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

میشا شفیع کا عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان

واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جبکہ علی ظفر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا اور 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس مقدمے میں مجموعی طور پر 283 پیشیاں ہوئیں، 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور سماعت کے دوران 8 سال میں 9 بار جج تبدیل ہوئے۔ بالآخر عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنایا۔

یہ کیس پاکستان میں می ٹو تحریک کی ایک نمایاں مثال کے طور پر سامنے آیا اور میڈیا میں طویل عرصے تک زیرِ بحث رہا۔ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں بعض صارفین نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا جبکہ کچھ حلقوں نے اس پر سوالات بھی اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
  • 06 اپریل, 2026

پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے

بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا  چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
  • 06 اپریل, 2026

خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…

منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
  • 06 اپریل, 2026

ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس

پی ایس ایل 11، پنڈیز  نے سلطانزکو 183 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 11، پنڈیز نے سلطانزکو 183 رنز کا ہدف دے دیا
  • 06 اپریل, 2026

سیم بلنگ اور کمران غلام کی شاندار بیٹنگ، ملتان کے بالر فیصل اکرم کی 4…

پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
  • 06 اپریل, 2026

مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…

جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
  • 06 اپریل, 2026

قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…

پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
  • 06 اپریل, 2026

گلگت اورمظفرآباد میں ایک ماہ کیلئے انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی،تمام اخراجات وفاقی حکومت…

فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
  • 06 اپریل, 2026

فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا

سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
  • 06 اپریل, 2026

مراد سعید کی نااہلی کے بعد اہم فیصلہ، اپوزیشن نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام…

سندھ:اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
سندھ:اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
  • 06 اپریل, 2026

خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوسکتی ہے، تعلیمی اداروں کو وارننگ

مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان
  • 06 اپریل, 2026

جے یو آئی کا ملک گیر مظاہروں کا فیصلہ، مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں پر شدید…

بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی
  • 06 اپریل, 2026

مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے،…