خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 57 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
- 05 اپریل, 2026
- ویب ڈیسک
- پاکستان, تازہ ترین, ٹاپ اسٹوریز
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دونوں صوبوں میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 57 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک بارشوں کے باعث 45 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 23 بچے، 17 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ پشاور میں جاری اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات، خصوصاً چھتیں اور دیواریں گرنے سے 105 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 45 مرد، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 442 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 382 جزوی جبکہ 60 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ بنوں، ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ اور پشاور سمیت مختلف اضلاع میں یہ حادثات پیش آئے۔ متاثرہ علاقوں کو امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین تک فوری مدد پہنچائی جائے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 سے 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 4 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔ مزید 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 بچے، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
رپورٹ کے مطابق کیچ، ہرنائی، کوہلو، لورالائی، جعفرآباد، موسیٰ خیل، دکی اور ژوب میں جانی نقصانات رپورٹ ہوئے، جبکہ نصیرآباد، چمن، حب، آواران، لسبیلہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں مالی نقصانات سامنے آئے۔ صوبے میں 160 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 33 مکمل تباہ جبکہ 127 کو جزوی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں انتظامیہ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ پوسٹس
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
- 06 اپریل, 2026
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
پیٹرول سبسڈی:موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
- 06 اپریل, 2026
موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول سبسڈی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے موٹر سائیکل مالک…
تین سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا
- 06 اپریل, 2026
پاکستان میں 29 ہزار میگاواٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا چنئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
- 06 اپریل, 2026
خودکشی سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر…
منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،امریکی صدر
- 06 اپریل, 2026
ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس
پی ایس ایل 11، سلطانز نے پنڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
- 06 اپریل, 2026
صاحبزادہ فرحان اور جاش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں…
پنجاب حکومت کا پیٹرول کے بعد اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز
- 06 اپریل, 2026
مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے میں مدد ملے…
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
- 06 اپریل, 2026
قومی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے…
پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
- 06 اپریل, 2026
گلگت اورمظفرآباد میں ایک ماہ کیلئے انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی،تمام اخراجات وفاقی حکومت…
فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
- 06 اپریل, 2026
فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا
سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
- 06 اپریل, 2026
مراد سعید کی نااہلی کے بعد اہم فیصلہ، اپوزیشن نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام…
سندھ:اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
- 06 اپریل, 2026
خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوسکتی ہے، تعلیمی اداروں کو وارننگ
مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان
- 06 اپریل, 2026
جے یو آئی کا ملک گیر مظاہروں کا فیصلہ، مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں پر شدید…