”رمضان المبارک“ کا استقبال اس طرح کیجیے..!
- 18 فروری, 2026
- ویب ڈیسک
- تازہ ترین, صیام و صحت
رحمتوں بھرا مہینہ رمضان المبارک کل شروع ہونے کو ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ عظیم کی قدر اور اس میں اعمال صالحہ کی توفیق عنایت فرمائے۔
اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور پھر ختم المرسلینﷺ کی امت میں پیدا فرماکر اپنی بے بہا نعمتوں سے نوازا، ہماری ہدایت اور فلاح دارین کے لیے اپنے کلام پاک قرآن مجید کا نزول فرمایا۔
رمضان المبارک اِسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اسی مہینے میں کفر و اسلام کے مابین تاریخ ساز معرکہ غروہ بدر پیش آیا۔ اسی ماہ مبارک میں فتح مکہ کے بعد سرورِ کائنات ﷺ اپنے تقریباً دس ہزار صحابہ کرام ؓ کے ساتھ مکہ معظمہ میں تشریف لائے۔
یہ ماہ مبارک بڑی ہی برکتوں والا ہے، کیوں کہ اس میں اللہ رب العزت نے اپنے لافانی کلام قرآن مجید کو نازل کیا۔ارشاد خداوندی ہے ”رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا“۔ (سورۃ البقرہ)
بروایت حضرت سلمان فارسیؓ رسول اکرمﷺ نے ماہِ شعبان کے آخری ایام میں صحابہ کرامؓ کو خصوصی طور پر جمع فرما کر اپنے خطاب خاص میں رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت سے آگاہ فرمایا، رمضان المبارک میں رحمتِ خداوندی جوش میں ہوتی ہے، اس میں ایک رات (شب قدر) ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔
اس ماہ میں نوافل کا ثواب غیر رمضان میں فرض ادا کرنے کے برابر ہے جب کہ اس میں ایک فرض ادا کرنے کا ثواب غیر رمضان سے ستّر فرض ادا کرنے کے مساوی ہے۔
اس ماہ کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت کا ہے، دوسرا مغفرت کا ہے اور آخری حصہ جہنم کی آگ سے رہائی کا ہے، اس لیے رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس ماہ میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے کلمہ طیبہ اور استغفار کثرت سے پڑھا کرو، جنت کی طلب اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگا کرو۔
چنانچہ رحمت دو عالم، ختم المرسلینﷺ کی ہدایت بالا اور متعدد دوسری روایات میں منقول اسوہ حسنہ کی اتباع میں ہم سب کو اس عظیم بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں سے مستفید ہونے اور گناہوں کی معافی مانگنے کے لیے اپنے روزانہ کے معمولات میں کچھ تغیر کرکے درج بالا اذکار کو شامل کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
رمضان المبارک کا چاند نکلنے پر دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اس کے کرم اور رحم کی دعا کیجئے۔
رمضان میں روزانہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک پڑھنے کا اہتمام کیجئے، کلمہ طیبہ کا ورد کثرت سے کیجئے، کثرت سے استغفار پڑھ کر اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔
اس رحمتوں بھرے مہینے میں اللہ تعالیٰ سے جنت کی طلب کیجئے، اللہ کریم کے حضور جہنم کی آگ سے پناہ مانگیں۔
سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟
رمضان المبارک میں فرض روزے، پنج گانہ نمازیں اور مسنون تراویح بغیر عذر شرعی ہر گز نہ چھوڑیں، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں سے وافر حصہ حاصل کرنے کے لیے نماز عشاء، تراویح کے بعد انتہائے سحر سے پہلے مسنون نمازِ تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
پنجگانہ نمازوں کے علاوہ مسنون نوافل، اشراق، چاشت اور اوّابین بھی پڑھنے کی کوشش کیجئے، ہرفرض نماز کے بعد جہاں تک ہوسکے، مسنون اذکار بھی پڑھیں۔
متعلقہ پوسٹس
پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
- 06 اپریل, 2026
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
- 06 اپریل, 2026
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
- 06 اپریل, 2026
یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرنے کا ہدف، مقصد روسی حملوں کے خلاف مؤثر…
پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
- 06 اپریل, 2026
ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر…
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
- 06 اپریل, 2026
اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہم کردی گئیں
ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
- 06 اپریل, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا
مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
- 06 اپریل, 2026
دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- 06 اپریل, 2026
لزمان نے سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے
نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
- 06 اپریل, 2026
کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے ، انتظامیہ راولپنڈیز
بھارت امریکی دفاعی تعاون میں امبانی ایپسٹین گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا
- 06 اپریل, 2026
عالمی سطح پر بھارت کی اسرائیل پالیسی سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کی ہدایات پر…
اقامہ ، لیبر کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 15 ہزار تارکین گرفتار ، 6 ہزار ملک بدر
- 06 اپریل, 2026
تعلق ایتھوپیا ، یمن اور دیگر ممالک سے ہے ، خبر رساں ایجنسی
جیجی حدید نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر خاموشی توڑ دی
- 06 اپریل, 2026
جس سے کبھی کوئی تعلق یا وابستگی نہیں رہی، وہ آپ کے بارے میں بات…
پاکستان اور ترکیے کے درمیان عدالتی تعاون کی یادداشت پر دستخط
- 06 اپریل, 2026
عدالتی تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر…
ایران نے جنگ بندی تجاویز پر سفارتی جواب تیار کر لیا
- 06 اپریل, 2026
باضابطہ اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی