رمضان المبارک میں معدے کے مریضوں کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری؟
- 17 فروری, 2026
- ویب ڈیسک
- تازہ ترین, صیام و صحت
رمضان المبارک کے دوران معدے کی سوزش یا پیپٹک السر کے مریضوں کو روزہ رکھتے وقت خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماریاں بیکٹیریا کے انفیکشن، سگریٹ نوشی، درد کش ادویات کے طویل استعمال، زیادہ کھانے اور مرچ مصالحے دار، چکنائی والی یا تیزابی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے پیدا ہوسکتی ہیں۔
ان امراض کی عام علامات میں معدے کا درد، سینے کی جلن، پیٹ پھولنا، ڈکار آنا، تیزابیت اور اوپری پیٹ میں جلن یا درد شامل ہیں۔ طویل وقت تک معدہ خالی رہنے سے یہ علامات بڑھ سکتی ہیں، جس سے بعض افراد کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
روزہ رکھنے سے پہلے کن باتوں پر غور کریں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریض کو حالت کی شدت کے مطابق ہی روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ سحری چھوڑنا معدے میں تیزابیت بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے سحری ضرور کی جائے۔ سحری میں چائے اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز بہتر ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی اور معدے کی جلن بڑھا سکتے ہیں۔
روزہ آہستگی سے افطار کرنا معدے کو اچانک تیزابیت سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور اور پانی سے افطار کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے، ہلکے سوپ یا پھلوں کے ہلکے مشروبات بھی ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔
افطار میں متوازن غذا استعمال کی جائے جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، سبزیاں اور پھل شامل ہوں۔ تلی ہوئی، مرچ مصالحے دار، بہت نمکین یا میٹھی اشیاء سے گریز کیا جائے۔
کن غذاؤں سے پرہیز ضروری؟
چکنائی والی، تلی ہوئی اور تیز مرچوں والی غذائیں، کھٹی اشیاء اور ترش پھل جیسے لیموں، مالٹا اور گریپ فروٹ معدے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پراسیسڈ اور ڈبہ بند غذائیں اور زیادہ چینی والی اشیا بھی تکلیف بڑھا سکتی ہیں۔
سگریٹ نوشی معدے کی سوزش اور السر کی بڑی وجہ ہے۔ اس لیے رمضان کو سگریٹ چھوڑنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کون سی غذائیں بہتر رہتی ہیں؟
کھجور، کیلا اور بادام جیسی غذائیں معدے کے لیے نسبتاً ہلکی ہوتی ہیں۔ اور توانائی بھی فراہم کرتی ہیں۔ تلی ہوئی اشیا کے بجائے ابلی یا اوون میں بیک کی گئی غذائیں بہتر انتخاب ہیں۔
پانی اور ادویات کی اہمیت
افطار سے سونے تک مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ معدے کی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عموماً سحری کے وقت لینا بہتر رہتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی، متوازن اور اعتدال والی غذا، مناسب پانی کا استعمال اور صحیح اوقات میں کھانا، معدے کے مریضوں کو رمضان میں نسبتاً آسانی کے ساتھ روزہ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
متعلقہ پوسٹس
پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
- 06 اپریل, 2026
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
- 06 اپریل, 2026
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- 06 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
- 06 اپریل, 2026
یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرنے کا ہدف، مقصد روسی حملوں کے خلاف مؤثر…
پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل
- 06 اپریل, 2026
ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر…
اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم
- 06 اپریل, 2026
اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہم کردی گئیں
ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
- 06 اپریل, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا
مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
- 06 اپریل, 2026
دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- 06 اپریل, 2026
لزمان نے سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے
نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
- 06 اپریل, 2026
کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے ، انتظامیہ راولپنڈیز
بھارت امریکی دفاعی تعاون میں امبانی ایپسٹین گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا
- 06 اپریل, 2026
عالمی سطح پر بھارت کی اسرائیل پالیسی سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کی ہدایات پر…
اقامہ ، لیبر کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 15 ہزار تارکین گرفتار ، 6 ہزار ملک بدر
- 06 اپریل, 2026
تعلق ایتھوپیا ، یمن اور دیگر ممالک سے ہے ، خبر رساں ایجنسی
جیجی حدید نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر خاموشی توڑ دی
- 06 اپریل, 2026
جس سے کبھی کوئی تعلق یا وابستگی نہیں رہی، وہ آپ کے بارے میں بات…
پاکستان اور ترکیے کے درمیان عدالتی تعاون کی یادداشت پر دستخط
- 06 اپریل, 2026
عدالتی تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر…
ایران نے جنگ بندی تجاویز پر سفارتی جواب تیار کر لیا
- 06 اپریل, 2026
باضابطہ اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی